• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک جے سی سی کا آغازآج منصوبوں کی منظوری دی جائیگی

Todays Print

 اسلام آباد (نمائندہ جنگ )پاک چین قتصادی راہداری کی ساتویں مشترکہ رابطہ کمیٹی( جے سی سی ) کے اجلاس کا آغا زہوگیا ہے ، اجلاس کے پہلے روز پاکستان اور چین کے اعلی ٰ حکام نے سی پیک منصوبوں پر جاری پیش رفت اور آئند ہ کے منصوبوں کا جائزہ لیا ، آج سی پیک جے سی سی کا باضابطہ اجلاس ہو گا جس میں توانائی ، شاہرائوں ، انفراسٹرکچر ، ریلوے،اقتصادی زونز او رگوادر کی ترقی کے درجنوں نئے منصوبوں کی منظوری دی جائیگی.

پیر کو ہونیوالے اجلاس کی صدارت وفاقی سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی شعیب صدیقی اور ان کے چینی ہم منصب نے مشترکہ طور پر کی ، افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری شعیب صدیقی نے کہا کہ اقتصادی راہداری صنعتی تعاون کے اہم مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں گے۔

تازہ ترین