• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم بااختیار ہیں ، کسی کے اشاروں پر کام نہیں کر رہے ،اٹارنی جنرل

Todays Print

 لاہور(صباح نیوز)اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مکمل طور پر بااختیار ہیں اور کسی کے اشاروں پر کام نہیں کر رہے، صدر مملکت کو وزیراعظم کے مشورے کے تابع کر دیا گیا ہے اور صدر کا اسمبلیاں توڑنے اور سزامعاف کرنے کا اختیار وزیر اعظم اور کابینہ کی سفارش سے مشروط ہے۔سحاق ڈار، زاہد حامد کے استعفےٰ کا مطالبہ بے بنیاد ہے،پیر کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اشتر اوصاف کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت کابینہ اجلاسوں کی باتیں بے بنیاد ہیں،اٹارنی جنرل نے کہا کہ تمام ملکی امور صدر مملکت کے نام سیہی چلائے جاتے ہیں.

اور صدر کے اختیارات کی حیثیت ملکہ برطانیہ کے اختیارات جتنی ہے۔ اشتر اوصاف نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو لگایا گیا اسٹنٹ درست کام نہیں کر رہا، وہ سفر نہیں کر سکتے اسی لیے عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔ساتھ ہی انہوں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کا مطالبے کو بھی بے بنیاد قرار دے دیا۔اشتر اوصاف کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کی شقیں بحال ہونے کے بعد دھرنا ختم ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد-راولپنڈی کے سنگم پر واقع فیض آباد انٹرچینج پر ایک مذہبی و سیاسی جماعت ʼتحریک لبیکʼکی جانب سے دیئے گئے دھرنے کو دو ہفتے سے زائد ہوگئے ہیں.

جس میں وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔مذہبی و سیاسی جماعت نے یہ دھرنا ایک ایسے وقت میں دیا جب رواں برس اکتوبر میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم منظور کی تھیں، جس میں ʼختم نبوتʼ سے متعلق شق بھی شامل تھی، لیکن بعد میں حکومت نے فوری طور پر اسے ʼدفتری غلطیʼ قرار دے کر دوسری ترمیم منظور کرلی تھی۔

تازہ ترین