• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،پاک فضائیہ اور چینی ائیرفورس کا شاندار فضائی مظاہرہ

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین دو طرفہ دوستانہ تعلقات کی مزید مضبوطی اور پائیداری کے لئے پاک فضائیہ نے پی اے ایف بیس سمنگلی(کوئٹہ) پر ایک مسحورکن فضائی مظاہرے کے انعقاد کیاجہاں پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاک فضائیہ کےF-7PG اور پیپلزلبریشن آرمی ائیرفورس کے ہمہ جہت اور کم وزن J-10 طیاروں نے ایک دلچسپ فضائی مظاہرہ پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔دونوں ممالک کے اعلیٰ سول اور عسکری حکام کے علاوہ شا ئقین کی بڑی تعدادنے یہ شاندار فضائی مظاہرہ دیکھا۔ائیر وائس مارشل حسیب پراچہ،ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ نے معزز مہمانوں کااستقبال کیا۔ ونگ کمانڈر ارمغان کی قیادت میں چارکی فارمیشن میں F-7PGطیاروں نے شو کے آغاز میں قابل دید فضائی مظاہرہ پیش کیا۔ F-7PG طیاروں کے منظر سے اوجھل ہوتے ہی آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے فلائی پاسٹ پیش کیاجس کے بعد پاک فضائیہ کےنئے آگسٹاویسٹ لینڈAW-39 نے فضائی کرتب کامظاہرہ کیا۔کرنل کائو زن زونگ کی قیادت میں 6ارکان پر مشتمل J-10 ٹیم نے وہاں موجود حاضرین کو اپنے فضائی کرتبوں سے حیران کردیا۔ قبل ازیں J-10 کے پائلٹس نے پاک فضائیہ کے پائلٹس اور سکول اورکالجز کے طلبہ وطالبات سے ملاقات کی۔ چینی دستے کی قیادت میجر جنرل لیو چن کنگ کررہے تھے،تقریب پاک فضائیہ اور پیپلزلبریشن آرمی ائیرفورس کے68 سالہ گہرے تعلقات کامظہر تھی۔

تازہ ترین