• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کا ایاز صادق سے ٹیلیفونک رابطہ پارٹی سربراہی بل سمیت دیگرامورپر بات چیت

لاہور(نمائندہ خصو صی)مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نوازشریف سے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ فون میں نااہل شخص کی پارٹی سربراہی بل سمیت دیگرامورپر بات چیت کی گئی ۔گفتگو کے دوران سابق وزیر اعظم نے ن لیگ کے ارکان قومی اسمبلی کی آج (منگل) حاضری یقینی بنانے کاٹاسک دیاکیونکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے نوازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا بل پیش کئے جانے کاامکان ہے۔ سابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ لیگی ارکان کی حاضری یقینی بنائی جائےاورپارٹی صدارت کابل مسترد کروانے کی بھرپورکوشش کی جائے۔
تازہ ترین