• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارکان اسمبلی میں 200 ارب کی تقسیم، پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے نوٹس کا مطالبہ

اسلام آباد (خبر ایجنسی ) پا کستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس پیر کو بنی گالہ اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین عمران خان نے کی،اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے اراکین اسمبلی میں 200ارب روپوں کی تقسیم پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیااورسپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا گیا،اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پنجاب اور وفاق کی حکومتوں کا اراکین اسمبلی میں 200ارب کے ترقیاتی فنڈز کی تقسیم نہ صرف ایک سیاسی رشوت ہے بلکہ انتخابات سے قبل قومی خزانے سے بھاری فنڈز کی تقسیم قبل از انتخابات دھاندلی ہے۔

اجلاس میں سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے سیاسی رشوت ستانی کیلئے قومی خزانے کے اس استعمال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا،اجلاس میں الیکشن ایکٹ 2017کی دفعہ 203میں ترمیم پر بھی مفصل تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ مردم شماری اور ممکنہ حلقہ بندیوں کے اہم پہلوؤں پر بھی گہرا غور و خوض کیا گیا، اجلاس کے شرکا نے نواز شریف اور مافیا کی جانب سے اداروں خصوصاً عدلیہ کیخلاف مہم جوئی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلئے فوری انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین