• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسکو (جنگ نیوز) سوڈان کے صدر عمر البشیر جمعرات 23نومبر کو روس کا دورہ شروع کریں گے۔ کریملن سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سوڈان کے صدر کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا عمر البشیر ماسکو میں قیام کے دوران روسی صدر کے ساتھ ملاقات کریں گے يا نہيں۔

یہ امر اہم ہے کہ سوڈانی صدر کے انٹرنیشنل کریمینل کورٹ کی جانب سے جنگی جرائم اور نسل کشی کے الزامات کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں۔ صدر عمر البشیربین الاقوامی فوجداری عدالت کے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

تازہ ترین