• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ کا سلطنت عمان کا دورہ منسوخ ،9رکنی پارلیمانی وفد استنبول نہ جا سکا

اسلام آباد (حنیف خالد) چیئرمین سینیٹ نے دو اہم ترمیمی بلوں کے سبب سلطنت عمان کا دورہ منسوخ کر دیاجبکہ پارلیمنٹ میں اہم بلوں کی بنا پر 9 رکنی پارلیمانی وفد استنبول نہ جاسکا۔ سینٹ کے چیئرمین سنیٹر رضا ربانی نے حساس ملکی صورتحال کی بنا پر سلطنت عمان کا دورہ منسوخ کر دیا ہے وہ تین رکنی وفد کی قیادت کرتے ہوئے اتوار سے خلیجی ریاست عمان جانے والے تھے ان کےساتھ سنیٹر تاج حیدر اور سنیٹر آفریدی بھی خلیجی ریاست جانے والے تھے چیئرمین سینٹ نے آئندہ چند روز میں آئین میں ترمیم کے دو الگ الگ بل امکانی طور پر زیر غور آنے کی وجہ سے سلطنت عمان کا دورہ منسوخ کیا ہے۔

علاوہ ازیں آج استنبول میں شروع ہونے والی تین روزہ ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں پاکستان کی پارلیمنٹ کے نو رکنی وفد نے شرکت کرنا تھی یہ کانفرنس آج سے پرسوں تک ہو رہی ہے سینٹ قومی اسمبلی میں دو حساس بلوں حلقہ بندیوں کے ترمیمی بل اور سپریم کورٹ سے نااہل قرار دیئے گئے شخص کو پارٹی کی سربراہی سے نااہلی کا اپوزیشن کا بل شامل ہے کی منظوری/نا منظوری کے حوالے سے آٹھ ارکان پارلیمنٹ کو ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں شرکت سے روک لیا گیا ہے اب صرف فوکل پرسن مشاہد حسین سید پر مشتمل ایک رکنی وفد ایشیائی کانفرنس میں پاکستانی پارلیمان کی نمائندگی کریں گے۔

تازہ ترین