• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحری سرحد کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، نیول چیف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پیر کو شمالی بحیرۂ عرب میں پاک بحریہ کے جنگی یونٹس کی آپریشنل صلاحیتوں کا ایک شاندار مظاہرہ دیکھا۔ پاک بحریہ کی قیادت سنبھالنے کے بعد یہ نیول چیف کا کھلے سمندر میں تعینات نیول فلیٹ یونٹس کا پہلا دورہ تھا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی اس موقع پر نیول چیف کے ہمراہ تھے۔حربی صلاحیتوں کے اس شاندار مظاہرے میں پاک بحریہ کے متعدد بحری اور فضائی یونٹس نے حصہ لیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اس موقع پر پاک بحریہ کے جہازوں پر تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ان کے عزم و حوصلے کی تعریف کی۔
تازہ ترین