• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراقی سپریم کورٹ نے کردستان کا ریفرنڈم غیر آئینی قرار دیدیا

بغداد (جنگ نیوز) عراق کی عدالت عظمیٰ نے رواں برس پچیس ستمبر کو نیم خود مختار علاقے کردستان میں کرائے جانے والے ریفرنڈم کو غیر دستوری قرار دے دیا ہے۔ پیر بیس نومبر کو سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ پچیس ستمبر سن 2017 کے آزادی ریفرنڈم کے نتائج اور اِس کے نتیجے سے پیدا ہونے والی صورت حال کو منسوخ کیا جاتا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ شمالی عراق کے نیم خود مختار علاقے کردستان میں کرائے گئے ریفرنڈم میں کرد عوام نے آزادی کے حق میں اپنی رائے دی تھی۔ اس ریفرنڈم کے انعقاد پر عراق کے ساتھ ساتھ ترکی اور ایران نے بھی شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔
تازہ ترین