• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اورسیکیورٹی اہلکاروں کے مابین کوہاٹ روڈ کا تنازع بات چیت کے ذریعے بخوبی حل کرلیاگیا ،ایس ایس پی سجاد خان

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کے مابین کوہاٹ روڈ کا تنازع بات چیت کے ذریعےخوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق تنازع پیر کے روز اس وقت پید ا ہوا جب دوپہر 2 بجے بڈھ بیر میں گورنمنٹ گرلز کالج کی چھٹی کے وقت ڈیوٹی پر مامورپولیس اہلکاروں نے ٹریفک روک رکھی تھی اس دوران سیکورٹی کی گاڑیاں بھی اس رش میں موجود تھیں جنہیں پولیس اہلکاروں نے راستہ دیتے ہوئے جانے د یا تاہم سول گاڑی میں موجود ایک آفیسرز کی گاڑی کو پولیس اہلکاروں نے آگے جانے سے روک دیا جس پر کشیدگی پیدا ہوئی ۔
تازہ ترین