• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ وسطی سے 2لاکھ ٹن کچرا ہٹانا بحریہ ٹائون کا کارنامہ ہے، میئرکراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئرکراچی وسیم اختر نے ڈیڑھ مہینے کی قلیل مدت میں بلدیہ وسطی کی حدود سے 2؍ لاکھ ٹن کچرے کا بیک لاگ ختم کرنے پربحریہ ٹائون اورچیئر مین ریحان ہاشمی کی کارکردگی کو بڑاکارنامہ قرار دیتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا اب عوام کو گھروں کا کچرا گلیوں اور نالوں میں پھینکنے کے بجائے تھیلوں میں بھر کر مقررہ جگہ پر پھینکنے کی عادت اپنانا ہوگی ، دکانداروں کو اپنا کوڑا فٹ پاتھ کے بجائے کچرا دانوں میں ڈالنا ہوگا۔ وہ بحریہ ٹائون کے تعاون سے بلدیہ وسطی میں جاری صفائی مہم کے اختتام پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی جانب سے منعقد تقریب اظہار تشکر کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے مزید کہا ہے کہ آج خوشی کا دن ہے، بحریہ ٹائون کے تعاون سے ضلع وسطی میں صفائی مہم کامیاب رہی، ملک ریاض صاحب کے شکر گزار ہیںبہت سے مقامات سے کچرا صاف کیا گیا ہےاس مہم میں دو لاکھ ٹن کچرا اٹھایا گیا ہےجو علاقے صاف ہوئے ہیں وہاں کے لوگوں نے سکون کا سانس لیا ہےعوام سے بھی گزارش کروں گا کہ صفائی کا خیال کریںاسکے بعد ہم ڈسٹرکٹ کورنگی میں صفائی مہم کا آغاز کریں گے بحریہ نے ایک دفعہ مدد کردی ہے اب ذمہ داری ہم پر ہے۔ اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بحریہ ٹائون کے روح رواں ملک ریاض ، انکی ٹیم اور بلدیہ وسطی کے شعبہ سینی ٹیشن کے افسران و کارکنان اور تمام یوسیز کے چیئرمین و وائس چیئرمن کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہ بلدیہ وسطی سے لاکھوں ٹن کچرے کا بیک لاگ صاف کرنا اور تنگ اور تاریک گلیوں میں برسوں سے جمع شدہ کچرے کا ڈھیر صاف کرنا آسان نہ تھا اگر یہ سب مل کر باہمی تعاون ، لگن اور محنت سے کام نہ کرتے۔ بحریہ ٹائون کے کموڈور(ر) نعیم نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ ٹائون کے روحِ رواں ملک ریاض نے جو ہدایت کی اُس پر خلوصِ نیت سے بلدیہ وسطی کے چیئرمین کی خواہش کے مطابق عمل کیا تاکہ ضلع وسطی کو صاف ستھرا ضلع بنادیا جائے۔وائس چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل سید شاکر علی نے کہا کہ صفائی مہم بہترین باہمی تعاون کاثمر ہے جس کی بناء پرآج ضلع وسطی صاف ستھر انظر آرہا ہے ۔
تازہ ترین