• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائے حسن نواز کے استعفیٰ پر الیکشن کمیشن نے معاملہ نمٹا دیا

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز نے پی ٹی آئی کی مغربی پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا،الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز کا پارٹی عہدے سے استعفیٰ جمع کروانے پر معاملہ نمٹا دیا۔پیر کو پی ٹی آئی رہنما رائے حسن نواز کو مغربی پنجاب کے صدر بنانے کا معاملے پر الیکشن کمیشن میں ممبر پنجاب الطاف قریشی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے درخواست پر سماعت کی ،رائے حسن نواز کے وکیل نے استعفیٰ کی کاپی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی جبکہ درخواست گزار حاجی ایوب اور محمد جہانگیر کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہمیں اس استعفیٰ کے بعد اب کوئی اعتراض نہیں۔الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز کا پارٹی عہدے سے استعفیٰ جمع کروانے پر معاملہ نمٹا دیا۔
تازہ ترین