• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں سے لوٹ مار کر نے والا ڈکیت مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک، دوسرا فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہریوں سے لوٹ مار کر نے والا ڈکیت مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حدود ریکسر پل پر 2ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی توملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک او دوسرافرار ہو گیا،پولیس کے مطابق ہلاک ہو نے والے ملزم کے قبضے سے لوڈ پستول اور مسروقہ سامان کر کےلاش سول اسپتال منتقل کردی،پولیس کا کہناہےملزم کے پاس سےشناخت کے حوالے سے کو ئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس کی وجہ سے فوری شناخت نہیں ہو سکی۔
تازہ ترین