• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، رکشہ ڈرائیورہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور کو قتل کردیا، پولیس واقعہ کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدود بلدیہ عابدہ آباد بلال مسجد کے قریب ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے رکشہ پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے ، فائرنگ کے نتیجے میں سر میں گولی لگنے سے رکشہ ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال پہنچایا،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 40 سالہ فلک نواز ولد علی محمد کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول بلدیہ رشید آباد کا رہائشی تھا وہ گھر سے رکشہ لے کر نکلا تھا کہ پہلے سے گھات لگائے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقتول کا آبائی تعلق اٹک سے تھا اور واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی۔
تازہ ترین