• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگریس ورکنگ کمیٹی کا راہول گاندھی کو پارٹی صدر بنانے کا فیصلہ

نئی دہلی (ٹی وی پورٹ) جواہر لعل نہرو کے پڑ نواسے ، اندرا گاندھی کے پوتے اور راجیو گاندھی کے بیٹے راہول گاندھی کانگریس کی قیادت سنبھالنے کے حوالے سے گجرا ت کے انتخابات سے قبل کوئی فیصلہ کرلیا جائے گا ۔نئی دہلی میں پیر کو ہونے والی کانگریس ورکنگ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ راہول گاندھی ہی کانگریس کے صدر ہوں گے۔اس حوالے سے آج ہونے والے اجلاس میں قرارداد بھی پاس کی گئی۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ابھی اس حوالے سے صدارتی شیڈول تیار کیا ہے اور صدارتی الیکشن کا عمل 4دسمبر سے 18دسمبر تک جاری رہے گا ،اس حوالے سے تمام تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ اگر کوئی اور امیدوار اس چناؤ میں سامنے نہیں آتا تو راہول گاندھی بلا مقابلہ کانگریس کے صدر منتخب ہوجائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راہول گاندھی چاہتے ہیں کہ کوئی اور امیدوار بھی صدارتی الیکشن میں حصہ لے۔کانگریس پارٹی کے سب ہی رہنماؤں کااس بات پر اتفاق نظر آتا ہے کہ گاندھی خاندان ہی پارٹی صدارت کرے کیوں کہ ایسا کرنے سے ہی پارٹی متحد رہ سکتی ہے ۔ اگر راہول گاندھی صدر منتخب ہوجاتے ہیں تو وہ کانگریس پارٹی کے گاندھی خاندان کے پانچویں صدر ہوں گے۔حتمی اعلان 19دسمبر کو ہوگا۔اگر ایسا ہواتو پنڈت موتی لعل نہرو کی چوتھی نسل اقتدار میں آئے گی وہ بھارت کے پہلے وزیرا عظم جواہر لعل نہرو کے والد تھے ۔ بھارتی وزیرا عظم اندھرا گاندھی نہرو کی بیٹی تھیں اور ان کے بیٹے راجیو گاندھی بھی وزیر اعظم رہے راہول ان کے بیٹے ہیں اندرا کو سکھ علیحدگی پسندوں نے اورراجیو کو تامل باغیوں نے قتل کیا۔ راہول کا انتخاب گجرات کے الیکشن سے قبل ہورہا ہے۔
تازہ ترین