• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چورانوے ارب کی رشوت بول رہی ہے، نوا زشریف کو بچانے والے 163 ضمیر فروش ڈوب مریں، عمران خان

Todays Print

کوہاٹ (جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں جمع ایک بھی دستاویز غلط ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا، نوازشریف کو بچانے والے 163ضمیر فروش ڈوب جائیں، 94ارب کی رشوت بول رہی ہے۔ کوہاٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف 30سال سے عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں، انہوں نے 300ارب ملک سے باہر بھیجے جبکہ سپریم کورٹ میں ان کی جانب سے جمع کرایا گیا قطری خط بھی فراڈ نکلا ہے۔ چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا ʼ اگر نواز شریف منی ٹریل دیتے تو کیوں نکالا نہ کہتے پھرتے اور نہ ہی یہ کہتے کہ عوام میرا احتساب کرے گی بلکہ عوام احتساب نہیں کرتی، کار کرد گی پر ووٹ دیتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ قوم کا پیسہ چوری کرنے والے نااہل آدمی کو کون اپنا سربراہ بناتا ہے، 163 اراکین پارلیمنٹ شرم سے ڈوب جائیں کیوں کہ دنیا کی کسی جمہوری تاریخ میں کسی نے ملک کا ایسے مذاق نہیں اڑایا۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یہ نیا خیبرپختونخوا ہے جس میں سیاستدان بلٹ پروف شیشے کے بغیر جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں۔

تازہ ترین