• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی دبائو اور سفارش کی پروا کئے بغیر فرائض انجام دینگے، چیئرمین نیب

Todays Print

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) نیب کے پراسکیوٹر جنرل قاضی قدیر ڈار سبکدوش ہوگئے۔خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پوری قوم کی نظریں نیب پر ہیں، ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور بدعنوان عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپناتے ہوئے کسی دبائو اور سفارش کی پروا کئے بغیر اپنے فرائض انتہائی ایمانداری سے سرانجام دینگے، نجی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے مقدمات کو مقررہ مدت میں منطقی انجام تک پہنچایا جائے، ملزموں کو سزا دلانے کی نیب کی شرح اس وقت 76 فیصد ہے اس کو مستقبل میں مزید بڑھانے کیلئے ٹرانسپرنسی، میرٹ، شفافیت، ٹھوس شواہد اور قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے سائنسی بنیادوں پر وائٹ کالر مقدمات، میگا مقدمات اور انکوائریوں اور تحقیقات کو مکمل کیا جائے گا ۔

تازہ ترین