• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنےکیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر درخواست میں صدر مملکت ، سیکرٹری وزارت قانون و انصاف ، سیکرٹری وزارت سفیران اور انچارج فاٹا سیکرٹریٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت فاٹا پیکج پرعملدرآمد کرنے سے گریزاں ہے حالانکہ فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد ایک قومی مسئلہ ہے لیکن بوجوہ اس معاملے کو سیاسی بنا دیا گیا ہے۔

تازہ ترین