• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز‘مریم ‘صفدرکی احتساب عدالت میں پیشی‘3گواہان کے بیانات ریکارڈ

Todays Print

اسلا م آباد(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کےخلاف ریفرنسز میں احتساب عدالت اسلام آباد نے بدھ کو استغاثہ کے تین گواہوں کے بیانات قلمبند کرلئے جبکہ وکیل صفائی نے ان پر جرح بھی مکمل کرلی،سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر اور خواجہ حارث میں گرما گرمی کے دوران فاضل جج محمد بشیر بولے کہ اگر آپ نے لڑنا ہے تو پھر میں چلا جاتا ہوں ۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی تاریخوں میں ردوبدل کی درخواستوں پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت27 نومبر جبکہ فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور ایون فیلڈ پراپرٹیزریفرنس کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے مزیددو گواہوں کو طلب کرلیا، عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث نواز شریف کے صاحبزادوں حسین نواز اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق فیصلہ نہ ہوسکا۔ چوتھے گواہ کا بیان مکمل ریکارڈ نہ ہوسکاجس پر اسے آئندہ سماعت پر دوبارہ بلا لیا گیا۔

استغاثہ کے دو گواہ مختار اور عمر دراز کو 28 نومبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز حاضری سے استثنیٰ کے باجود عدالت میں پیش ہوئے‘ دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہونے پر عدالت نے نواز شریف ‘ مریم نواز اور صفدر کو کمرہ عدالت سے جانے کی اجازت دیدی‘ نواز شریف کی طرف سے عدالت حاضری سے استثنیٰ کی تاریخوں میں تبدیلی کی درخواست دائر کردی گئی جبکہ مریم نوازنے5دسمبر سے 5جنوری تک عدالت حاضری سے استثنیٰ کی نئی درخواستوں پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کردیا ۔بدھ کو تین ریفرنسز ایون فیلڈ پراپرٹیز اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی 13ویں اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی 14ویں سماعت کے دوران نیب کے گواہ محمد رشید نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ نیب لاہور نے انہیں پانچ ستمبر کوخط بھیجا کہ دستاویزات لیکرنیب لاہور کے دفتر حاضر ہوجائیں ۔ گواہ نے بتایا کہ وہ تفتیشی افسر عمران ڈوگر کے سامنے حاضر ہوا اور اسے تمام دستاویزات فراہم کیں جو ریفرنس کا حصہ بنائی گئی ہیں۔

تازہ ترین