• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’میں بریانی کھانا چاہتا ہوں۔‘‘
بابا نے فرمائش کی۔
’’آپ کا کولیسٹرول بڑھا ہوا ہے۔‘‘
میں نے سمجھایا۔
’’تھوڑی سی کھیر لے لوں؟‘‘
انھوں نے پوچھا،
’’میٹھا کھائیں گے تو شوگر ہو جائے گی۔‘‘
میں نے منع کیا۔
’’چائے کے ساتھ نمک پارے لے سکتا ہوں؟‘‘
انھوں نے دریافت کیا۔
’’آپ کا بلڈ پریشر ہائی رہتا ہے۔
نمک سے بچیں۔‘‘
میں نے نفی میں سر ہلایا۔
یہ گفتگو مجھے بابا کے انتقال کے بعد کل یاد آئی۔
ان کی فاتحہ میں بریانی، کھیر اور نمک پارے رکھے گئے۔
’’بابا کو بریانی بہت پسند تھی۔‘‘
میں نے آنسو پونچھ کر کہا۔

تازہ ترین