• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیشِ نظر ہے رُوئے پُر انوار آپؐ کا
دیدار ہورہا ہے لگاتار آپؐ کا
ہم دشت میں رہیں کہ سمن زار میں رہیں
یہ دشت آپؐ کا، یہ سمن زار آپؐ کا
کرتا ہے ذکرِ خیر اَدب و احترام سے
دُنیا میں ہر ذریعۂ اظہار آپؐ کا
گفتار ہے جہاں میں تو گفتار آپؐ کی
کردار ہے جہاں میں تو کردار آپؐ کا
جس تک بڑے بڑوں کو پہنچنا نہیں نصیب
ہے ہر معاملے میں وہ معیار آپؐ کا
صحرائے زندگی کا سفر ہو نتیجہ خیز
مل جائے کاش سایۂ دیوار آپؐ کا
یہ بے قرار شخص، یہ بے اختیار شخص
مشتاقِ التفات ہے سرکار آپؐ کا
لایا ہے بارگاہ میں نذرانۂ سخن
انور شعورَ، ایک قلمکار آپؐ کا

تازہ ترین