• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائوڈ اسپیکر، ظفرالحق رپورٹ نصاب کا جائزہ، مطالبات منظور، معاہدہ ہوگیا، لاہور دھرنابھی ختم

Todays Print

لاہور(نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسیاں)مذہبی جماعت اور حکومت کے درمیان تحریری معاہدہ طے پانے کے بعد مال روڈ پر سات روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا گیا،مطالبے کے مطابق حکومت راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ سامنے لائیگی، مساجد پر لائوڈ اسپیکرز کی تعداد کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دیگی، جبکہ متحدہ علما ء بورڈ صوبے میں دینی شعائر کے حوالے سے نصاب تعلیم کا جائزہ لے گا،صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا فیصلہ پیر آف سیا ل شریف خواجہ حمیدالدین سیالوی کریں گے جبکہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے استعفے اور غداری کے مقدمے کا مطالبہ برقرار ہے،اگر حکومت نے تحریری معاہدے کے مطابق مطالبات پورے نہ کئے تو ایک ماہ بعد دوبارہ دھرنا دیں گے۔ مذاکرات میں وفاقی وزیر ریلویزخواجہ سعد رفیق، صوبائی وزراء میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن اور رانا مشہود جبکہ مذہبی جماعت کے وفد میں مفتی عابد جلالی ، میاں ولید شرقپوری، نوید الحسن بکھی شریف والے اور شوریٰ کے ارکان شامل تھے۔

تازہ ترین