• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ او بی سی، پٹرول کے بعد ڈیزل ڈی ریگولیٹ کر دیا گیا

Todays Print

اسلام آباد (حنیف خالد) پٹرولیم ڈویژن آف وزارت انرجی نے ہفتہ دو دسمبر 2017ء سے پٹرول کے بعد ڈیزل کی بھی ڈی ریگولیشن کر دی ہے جس کی منظوری اکتوبر کے آخری ہفتے میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے ای سی سی (کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی) کے اجلاس میں دی گئی تھی اور اسی وقت پٹرولیم ڈویژن نے پٹرول اور ڈیزل کی ڈی ریگولیشنز کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ یکم نومبر 2017ء سے پٹرول کی ڈی ریگولیشن کر دی گئی اور اب یکم دسمبر 2017ء عید میلاد النبیؐ کی پبلک تعطیل کی وجہ سے دو دسمبر 2017ء سے ڈیزل کو ڈی ریگولیٹ کر دیا گیا ہے اس کے نتیجے میں ڈیزل، پٹرول کی ملک گیر قلت پیدا نہیں ہوا کرے گی کیونکہ ڈیزل پٹرول کی درآمد پر پی ایس او کی اجارہ داری ختم کر دی گئی اور اب متعدد آئل مارکیٹنگ کمپنیاں جن میں شیل، زوم، جی او، ٹوٹل، پارکو، ہیسکول، سعودی قبیلے باکری کی او ایم سی باکری وغیرہ نے پٹرول اور ڈیزل کی درآمد کے لیٹر آف کریڈٹ کھولنے کا آغاز کر دیا ہے اس تاریخ ساز فیصلے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پٹرولیم ڈیلروں کا شرح منافع (مارجن) صحتمندانہ مسابقت کی وجہ سے کم سے کم ہوا کرے گا۔

تازہ ترین