• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیر دفاع سخت پیغام لےکر کل پاکستان پہنچیں گے

Todays Print

اسلام آباد (وسیم عباسی) امریکا کی جانب سے گزشتہ ماہ پاکستان کو کچھ رعایتوں کی پیشکش کے بعد امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس ایک سخت پیغام کے ساتھ پاکستان آرہے ہیں، سفارتی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ اسلام آباد کی طرف سے ابھی اپنی پالیسی میں تبدیلی کا مظاہرہ کرناباقی ہے۔ دریں اثناءواشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجما ن نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ امریکا نے افغان حکومت اور طالبان کے مابین مصالحت کے لئے اور عسکری گروپوں کے خلاف ایکشن کے لئے مخصوص اقدامات کرنے کے لئے کہا ہے۔ میٹس کل پیر کے روز اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے مذاکرات کریں گے جبکہ اس دوران دونوں ممالک کے مابین حافظ محمد سعید کی رہائی کے بعد کشیدگی بہت بڑھ گئی ہے۔

تازہ ترین