• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے 4،شہروں میں میٹرو بس چلائی، تبدیلی کا نعرہ لگانے والے کرکٹر نے پشاور کو تباہ کر دیا، نوازشریف

Todays Print

کوئٹہ (صباح نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے کرکٹر نے پشاور شہر کو تباہ کردیاہے، کرکٹر نے پہلے پہل لاہور کے میٹروبس منصوبے کو جنگلہ بس قراردیاتھا اور اس پر تنقید کی مگر اب وہ جنگلہ بس منصوبہ پشاور میں بھی پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتاہیں جو اسکی بس کی بات نہیں ہے۔ کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہبازشریف نے تو لاہور، ملتان، راولپنڈی،اسلام آباد میں میٹرو بس سروس کے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچا کر دکھائے لیکن کرکٹر ابھی تک پشاور میں اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچاسکاہے ہم وعدہ کرتے ہیں کہ اگر موقع ملا تو کوئٹہ میں میٹرو بس بنائیں گے۔

تازہ ترین