• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہمند ایجنسی ،بارودی سرنگ کا دھماکا ایک سیکورٹی اہلکار شہید،دوسرازخمی

Todays Print

مہمند ایجنسی (نمائندہ جنگ ) مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی چمر کنڈ میں بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جس سے ایک سیکورٹی اہلکار شہید ایک زخمی ہوگیا، تحصیل امبار میں پک اپ کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی دھماکے سے گاڑی کو نقصان ہوا، سوار افراد محفوظ رہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے سرچ آپریشن میں 13 افراد گرفتار کرلیا۔ مہمند ایجنسی مقامی انتظامیہ کے مطابق جمعہ کے روز تحصیل صافی کے پاک افغان سرحدی علاقہ چمر کنڈ میں پوسٹ کیلئے پانی لانے والے پارٹی پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

تازہ ترین