• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت ملک کےشمالی وجنوبی علاقوں میں پولیو وائرس کاخدشہ ہے،تکنیکی مشاورتی گروپ

Todays Print

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) پولیو کے خاتمے کیلئے تکنیکی مشاورتی گروپ( ٹی اے جی ) نے خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ اب بھی کراچی پولیو وائرس کی آماجگاہ ہے جبکہ پاکستان کے شمالی وجنوبی علاقوں میں وائرس کی موجودگی کے خدشات کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیاجاسکتاہے ۔ٹی اے جی نے ان خدشات کااظہار وفاقی وزارت صحت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا جس میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے گزشتہ نو ماہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔ ٹی اے جی نے پاکستان پولیو کے کیسز کم ہو کر پانچ تک آنے پر کارکردگی کو سراہا تاہم یہ بھی کہا کہ اْنہیں اس پر تشوئش ہے کہ پولیو وائرس کی آماجگاہ کے بعض علاقوں میں اب بھی والدین اپنے بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے سے انکارکر رہے ہیں ایسے علاقوں میں خصوصی آگاہی مہم چلائی جائے ۔

تازہ ترین