• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کس شخص کا کیسا ہئیرکٹ ہونا چاہئے،
یہ فیصلہ کرنے کا حق حجاموں کو دیا جائے۔
اس مطالبے پر حجاموں نے ملک گیر ہڑتال کر دی۔
حکومت نے مطالبہ تسلیم کرنے سے انکار کیا۔
حجاموں نے ایک شہر میں دھرنا دے دیا۔
پہلے ہنگامہ ہوا اور پھر مظاہرین کا پولیس سے تصادم۔
آخر حکومت نے مطالبہ منظور کر لیا۔
’’میرا ہیئر اسٹائل کیسا ہو،
یہ طے کرنا میرا حق ہے۔‘‘
میں نے اعتراض کیا۔
’’تمہیں حجاموں کی بات ماننا پڑے گی۔‘‘
ڈوڈو نے سمجھایا۔
’’لیکن کیوں؟‘‘
میں نے احتجاج کیا۔
ڈوڈو نے کہا،
’’اسلئے کہ حجاموں کے پاس استرے ہیں۔‘‘

تازہ ترین