• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبل ازوقت الیکشن جمہوریت کیلئے واحد حل، شہباز شریف اور رانا ثناء شہریوں کے قتل پر مستعفی ہوں، عمران خان

Todays Print

بنوں‘اسلام آباد (ایجنسیاں) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انسداد دہشت گردی کے مقدمات میں پولیس کے روبرو پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیاجبکہ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہناہے کہ قبل ازوقت انتخابات ہماری جمہوریت کے لئے واحد حل ہے‘ شہریوں کے قتل پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیرقانون راناثناءاللہ استعفیٰ دیں ‘انشا اللہ آئندہ مرکزمیں ہماری حکومت ہوگی‘ وزیراعظم میں بنوں گا اور 800ارب روپے ٹیکس جمعکرکے دکھائوں گا‘ملک میں پختون، اردو بولنے والوں کے نام اور جاگ پنجابی جاگ کے نعرے پر سیاست کی جارہی ہے‘ آمدن اور اخراجات میں فرق، ملکی خسارہ بڑھ رہا ہے، کے پی کے کو ترقیاتی بجٹ کی مد میں 35ارب روپے تاحال نہیں ملے ۔بدھ کو بنوںیونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھاکہ ملک میں تعلیم اور صحت پر خرچ کریں گے‘اس سال خیبرپختونخوا کو 110 ارب روپے ملنا تھے‘ ہم پیسہ اپنے نوجوانوں پر لگائیں گےاور اس قوم کو اوپر لائیں گے، میری جنریشن نے وہ نہیں کیا جو ہمیں کرنا چاہیے تھا‘میری امید نوجوانوں سے ہے‘ہم جو بھی پیسہ اکٹھا کریں گے اسے خرچ کرنے کیلئے پہلی ترجیح تعلیم ہو گی‘ملک قرضوں میں ڈوب رہا ہے، وفاقی حکومت ریونیو اکٹھا نہیں کر سکتی‘میں وہ پاکستانی ہوں جسے پاکستانی قوم سب سے زیادہ پیسہ دیتی ہے تحقیق کے فقدان کی وجہ سے ہم پیچھے رہ گئے۔

تازہ ترین