• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان عدالتی حکم پر پولیس کے سامنے پیش ،4 مقدمات میں بیان ریکارڈ

Todays Print

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر پولیس کے سامنے پیش ہو کر چار مقدمات میں بیان ریکارڈ کرا دیا۔ عمران خان نے اتوار کے روز تھانہ سیکرٹریٹ میں تفتیشی آفیسر کے روبرو پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرایا۔ اپنے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ مقدمات جھوٹ پر مبنی ہیں اور سیاسی نوعیت کے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان تفتیشی آفیسر انیس اکبر کو تحریری بیان دے کر چلے گئے عمران خان تھانہ سیکرٹریٹ صرف دو منٹ کے لیے آئے۔ 

تازہ ترین