| |
Home Page
جمعہ 26 ربیع الاوّل 1439ھ 15 دسمبر2017ء
December 07, 2017 | 12:00 am
مقدمات کی جلد سماعت کیلئے درخواستیں دائر کی جائیں، چیئرمین نیب، 499 انکوائریز، 1138 مقدمات کی تفصیل طلب

Todays Print

مقدمات کی جلد سماعت کیلئے درخواستیں دائر کی جائیں، چیئرمین نیب، 499 انکوائریز، 1138 مقدمات کی تفصیل طلب

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب میں جاری 499 انکوائریوں،287انویسٹی گیشنز اور مختلف مجاز عدالتوں میں زیر سماعت 1138 بدعنوانی کے ر یفرنسز کی مکمل تفصیلات نیب کے آپریشن ڈویژن اور پراسیکیوشن ڈویژن سے طلب کر لی ہیں تاکہ اس بات کا تعین کیا جائے کہ نیب ہیڈ کوارٹرز اور ریجنل بیوروز میں 499 انکوائریاں اور 287انویسٹی گیشنز کتنے عرصہ سے جاری ہیں اور ان کو طے شدہ وقت 10 ماہ کے اندر منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے معزز مجاز عدالتوں میں بدعنوانی کے ریفرنسز کیوں دائر نہیں کئے گئے اور متعلقہ افسروں کے خلاف قانون کے مطابق کیا کارروائی عمل میں لائی گئی ،اس کی بھی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں ،مزید برآں معزز احتساب عدالتوں میں پہلے سے زیرسماعت 1138 بدعنوانی کے ریفرنسز کی جلد سماعت کے لئے معزز احتساب عدالتوں میں درخواستیں دائر کی جائیں تاکہ بدعنوان عناصر سے قوم کی لوٹی گئی 900 ارب روپے کی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائی جائے اور مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔