• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، گرفتار افراد کی اکثریت سمجھوتے پر تیار

Todays Print

ریاض (جنگ نیوز) سعودی عرب کے اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ کرپشن کے الزامات میں گرفتار افراد میں سے زیادہ تر نے حکام کے ساتھ معافی کے بدلے سمجھوتہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔سعودی اٹارنی جنرل شیخ سعود المجیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 320 افراد کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا جن میں اس وقت 159 افراد حراست میں ہیں۔بیان کے مطابق جنھوں نے الزامات سے انکار کیا یا سمجھوتہ کرنے سے انکار کیا ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔ابھی تک گرفتار کیے جانے والے افراد پر الزامات کی نوعیت واضح نہیں تاہم اٹارنی جنرل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ’بین الاقوامی اصولوں کے طریقۂ کار کو اپنایا گیا‘۔دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان الزامات مضحکہ انگیز قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ انسداد بدعنوانی مہم کا مقصد اقتدار پر گرفت مضبوط کرنا ہے۔

تازہ ترین