• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان لڑکی کو برہنہ کرکے گھمانے کامرکزی ملزم گرفتارنہیں ہوسکا،پولیس

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سینٹ کی انسانی حقوق کی فنکشنل کمیٹی کے اجلاس میں ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک گائوں میں غیرت کے نام پرنوجوان لڑکی،شریفاں بی بی کوبرہنہ کرکے پورے گائوں میں گھمانے کے شرمناک واقعہ سے متعلق صوبہ خیبر پختونخواہ پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں بیان کیاگیاہے کہ وقوعہ کامرکزی ملزم تاحال روپوش ہے،جسے پولیس گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی ہے،بدھ کے روزکمیٹی کی سربراہ سینٹر نسرین جلیل کی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقدہ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان نے رپورٹ پیش کی،کمیٹی اراکین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئےہدایت کی کہ وہ ملزم کی گرفتاری کی کوششیں تیزکردیں ۔

تازہ ترین