• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ویو قتل کیس میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ

Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سی ویو قتل کیس میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا۔ مقتول ظافر کی گاڑی سے زخمی ڈاکٹر رحیم کو شامل تفتیش کرلیا گیا۔ گرفتار گارڈ کے بیان کے مطابق خاور برنی نے ہی مرسیڈیز میں سوار ظافر پر گولیاں چلائیں۔ پولیس نے خاور برنی سے برآمد پستول فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھجوادیا۔ خاور برنی بھی اپنے ویڈیو بیان میں فائرنگ کا اعتراف کرچکا ہے۔یاد رہے کہ مرکزی ملزم خاور کو عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا تھا۔ ریمانڈ کی تکمیل پر پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا اور ملزم کے ریمانڈ میں 10روز کی توسیع کی استدعا کی۔ مدعی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف درج مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ کو شامل کیا جائے۔کیونکہ ملزم کے عمل سے دہشت پھیلی ہے۔ عدالت نے ملزم کے ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کرتے ہوئے پروگریس رپورٹ طلب کی ہے۔ مقدمے میں دیگر ملزمان مفرور ہیں۔

تازہ ترین