• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت، نواز شریف کے غیر ملکی بنک اکاؤنٹس اور ٹرانزکشنز کی تفصیلات پیش

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت اسلام آباد میں بدھ کو بھی مسلم لیگ(ن) کے سربراہ نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس میں استغاثہ کے گواہ ملک طیب کا بیان مکمل نہ ہوسکا جس پر فاضل جج محمد بشیر نےسماعت آج جمعرات تک ملتوی کر دی۔ بدھ کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کے دوران نوازشریف کے نمائندے ظافر خان پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کے گواہ ملک طیب نے نواز شریف کےدو مزید غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس کی تفصیلات اور ٹرانزکشنز عدالت میں پیش کیں، دوران سماعت احتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا اپنے ایک اکا ونٹ سے دوسرے اکائونٹ میں رقم ٹرانسفر پرآپ کو کیا اعتراض ہے، یہ تو نواز شریف نے خود ٹرانسفر کئے۔ گواہ نے بتایا کہ 7؍فروری 2017 کو نواز شریف نے اپنے اکاؤنٹ سے 2200 ڈالر کیش کروائے، گیارہ مارچ2017 کو 4لاکھ ڈالر نواز شریف نے پاکستانی کرنسی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کئے، گیارہ مارچ 2017 کو نواز شریف نے چار ٹرانزیکشن کیں، 29 مئی 2017 کو نواز شریف نے 2 لاکھ ڈالرز پاکستانی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کئے، حسین نواز نے 23 دسمبر 2010 کو 30 ہزار پاؤنڈ نواز شریف کو بھجوائے، 15؍ نومبر 2015 کو نواز شریف نے 25 ہزار پاؤنڈ اپنے پاکستانی کرنسی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کئے، 30 اپریل 2016 کو نواز شریف نے دس پاؤنڈ اپنے پاکستانی کرنسی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کئے، 2 مئی 2016 کوبھی نواز شریف نے دس پاؤنڈ اپنے پاکستانی کرنسی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کئے، اس موقع پر فاضل جج نے نواز شریف کے نمائندے سے استفسار کیا کہ اپنے ہی اکاؤنٹ سے اپنے دوسرے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر پر کیا آپ کو اعتراض ہے، جس پر ظافر خان نے کہا کہ ہمیں دستاو یزا ت پر اعتراض ہے۔

تازہ ترین