• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوری روکنے میں تعاون کریں، اویس لغاری کا چاروں وزرائےاعلیٰ کو خط

Todays Print

اسلام آباد (نمائندگان جنگ) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے چاروں وزرأ اعلیٰ کے نام خط میں بجلی چوری اور بلوں کی وصولی میں ان کا تعاون کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ان مسائل کا سدباب کر کے زیادہ سے زیادہ علاقوں میں صفر لوڈ شیڈنگ کو یقینی بنایا جاسکے۔ وفاقی وزیر نے اپنے خط میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین مشترکہ اقدامات ،معلومات کا اشتراک اور بہترین تعاون کے فروغ کے لئے مشترکہ ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز پیش کی اور اس سلسلہ میں صوبائی حکومتوں کے متعلقہ افسران کو نامزد کرنے کی تجویز بھی پیش کی ،انہوں نے خط میں توجہ دلائی کہ بجلی چوری کے باعث وصولی نقصان سے شکایات کا بوجھ اور صارفین پر بجلی کی زائد قیمتوں کی ادائیگی کا باعث بنتا ہے، خط میں کہا کہ پورے ملک میں بجلی کی فراہمی اور زیرو لوڈ شیڈنگ کو یقینی بنانے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کر نا ہو گا۔

تازہ ترین