• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نسل اپنی صلاحیتوں اورقابلیت میں کوئی ثانی نہیں رکھتی، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ کراچی نے اسٹڈی ایڈ پروجیکٹ کے زیرِ اہتمام شہر کے ہونہار اور باصلاحیت طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈ دینے کے لئے ٹیلنٹ ٹریبیوٹ کا انعقاد کیا، پروگرام میں میٹرک، انٹر، اے اور او لیویلز میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں، حافظ نعیم الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی نوجوان نسل اپنی صلاحیتوں اور قابلیت میں کوئی ثانی نہیں رکھتی، ضرورت اس بات کی ہے کہ یہ نوجوان خراب ہاتھوں میں استعمال ہونے کے بجائے ملک و قوم کی خدمت میں اپنے آپ کو صرف کریں، اس موقع پر محمد حسین محنتی کا کہنا تھا کہ طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے اس پروگرام کا کیا جانا درحقیقت تعلیم دوست عمل ہے، تقریب سے حمزہ صدیقی، ڈاکٹر واسع شاکر نے بھی خطاب کیا، مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے طلباء کی رہنمائی کیلئے کیریئر کاؤنسلنگ سیشن میں سعد زبیری نے ملٹی میڈیا ورکشاپ کے ذریعے اپنے کیریئر کے چناؤ کے حوالے سے رہنمائی دی، شرکاء کا کہنا تھا جمعیت نے شہر بھر سے ہونہار طلباء کو جمع کرکے در حقیقت علم دوستی کا ثبوت دیا ہے۔
تازہ ترین