• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ ٹائون کراچی میں میراتھون، سائیکلنگ اور پیٹ شو میں شہریوں کی بھرپور شرکت

اسلام آباد (حنیف خالد) بحریہ ٹائون کراچی میں میراتھون، سائیکلنگ اور پیٹ شو 2017ء کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ ان مقابلوں میں رجسٹریشن کروانے والے شرکاء نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی جبکہ حاضرین نے بھی اس ایونٹ کو دل کھول کے سراہا۔ اس شاندار ایونٹ میں بحریہ ٹائون اور تمام کراچی کے رہائشیوں، بحریہ ٹائون کی ٹاپ مینجمنٹ اور شہر قائد کی معروف کاروباری، سیاسی، شوبز، کھیل اور میڈیا کی شخصیات نے شرکت کی۔ مقابلوں کا با ضابطہ آغاز اتوار کو صبح 6بجے 42کلومیٹر اور 8بجے 21کلومیٹر میراتھون سے ہوا۔ 10‘ 5اور 2کلومیٹر پر مشتمل دوڑ بھی میراتھون کا حصہ تھی جن کا اختتام کارنیول ایریا میں تقسیم انعامات کی شاندار تقریب کے ساتھ ہوا۔ پیٹ شو دن 10سے 4بجے تک جاری رہا جس میں بحریہ ٹائون کے رہائشیوں اور کراچی کے شہریوں نے اپنے صحتمند اور خوبصورت کیٹس، ڈاگز اور پرندوں کے ساتھ حصہ لیا۔ فاتح پیٹس کے مالکان کو شاندار انعامات سے نوازا گیا۔ تمام پیٹس کیلئے فری چیک اپ اور ویکسی نیشن پر پچاس فیصد رعایت بھی دستیاب تھی۔ سائیکلنگ کا آغاز دن ساڑھے 6بجے میٹنگ پوائنٹ اے آغا سپر مارکیٹ اور پونے سات بجے میٹنگ پوائنٹ بی ڈنکن ڈونٹس ٹیپو سلطان سے ہوا۔ اس ایونٹ میں شرکت کیلئے بائیسکلز 8سو روپے فی کس کرایہ کے عوض موقع پر ہی دستیاب تھیں۔ نیو ہورائزن فائن ڈائننگ اور کارنیول ایریا میں موجود لوکل اور بین الاقوامی ریسٹورنٹس پر کھانے پینے کے شوقین خواتین و حضرات کی بھیڑ رہی۔ بحریہ ٹائون کے ترجمان کے مطابق عزم ہے کہ عوام کیلئے صحتمند تفریح کے مواقع پیدا کئے جائیں تاکہ موجودہ دور کی کشمکش میں سکون کے چند لمحے نا صرف بحریہ ٹائون بلکہ کراچی سمیت ملک بھر کے تمام شہریوں کو میسر ہوں۔
تازہ ترین