• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق اور سندھ حکومتوں نے عوام کو بیوقوف بنایا، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ختم نبوتؐ کے حوالے سے قوانین کو بدلنے کی کوشش امریکی آ قائوں کو خوش کرنے کے لئے کی گئی تھی جس کا مقصد ملک میں مذہبی منافرت کو ہوا دے کر انتشار پیدا کرنا تھا، انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے ا ستعفیٰ کا مطالبہ درست ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی اور سندھ کی حکومتوں نے اپنے پورے دور میں عوامی مسائل پر توجہ دینے کے بجائے ملک کو کم زور کرنے اور عوام کو بے وقوف بنانے کی ہی کوشش کی ہے۔
تازہ ترین