• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکشے سے لاش ملی،ٹریفک حادثات اور واقعات میں 5 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رکشے سے ایک شخص کی لاش ملی ، ٹریفک حادثات اور واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے،تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے پورٹ قاسم موڑ،پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 26سالہ آصف ولد عبدالرحمان ،ناردرن بائی پا س خیبر موڑ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 35سا لہ اظہر حسین ولد منور حسین ، نیشنل ہائی وے گھارو اوردھابیجی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 20سالہ عمیرولد قادر ،منگھو پیر کے علاقے ناردرن بائی پاس پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 35سالہ اظہر جاں بحق ہوا،پیر آباد کے علاقے میانوالی کالونی نیازی محلہ مکان نمبر D.48سے 70سالہ عبدالستار ولد بہادر خان کو جھلسی ہو ئی حالت میں عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور رات گئے وہ نشہ کرنے کے لیے چولہا جلا تے ہوئے اچانک چولہے پر گر گیا ، اورنگی ٹائون سیکٹر 10محمدی چوک کے قریب رکشے سے اتوار کی صبح 70سالہ توفیق کی لاش ملی ،پولیس نے بتایا کہ متوبی بے گھر تھا اور علاقے میں کسی بھی جگہ سوجایا کرتا تھا ،پولیس نے مزید بتایا کہ ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد وجہ موت برین ہیمرج بتائی لاش کو سرد خانے منتقل کردیا ہے ۔
تازہ ترین