• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا خیبر پختونخواانضمام کیلئے باب خیبرسے اسلام آباد پیدل مارچ کاآ غاز

جمرود(نمائندہ جنگ)فاٹا خیبر پختونخواانضمام کے حق میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام تاریخی باب خیبرسے اسلام آبادتک پیدل مارچ کاآ غاز کردیا گیا،خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان، قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ، خیبریجنسی سے ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ فاٹا سے انگریزوں کے قانون ایف سی آر کا خاتمہ کرکے قبائلی علاقوں کو خیبر پختون خوا میں ضم کرکے پاکستانی قانون نافذ کیا جائے ،انہوں نے کہا پورے ملک میں ایک قانون جبکہ قبائلی عوام کیلئے انگریزوں کے کالا وغیر انسانی قانون نافذ ہے ، اس لئے اب وقت آگیا ہے کہ غیر انسانی قانون کاخاتمہ کرکے پاکستانی قانون نافذ کرکے قبائل پر رحم کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ مارچ میں سینکڑوں کارکن و عہد یدار شریک ہیں جوپشاور ،نوشہرہ اور اٹک سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے جو پارلیمنٹ ہا ؤس کے سامنے فاٹا انضمام کیلئے دھرنا دیں گے ، سینیٹر سراج الحق خطاب کریں گے،انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کی سفارشات پر عمل کرکے فاٹا کو خیبر پختون خوا میں ضم کیا جائے کیو نکہ ضم ہونے سے قبائلی عوام کو صوبائی اسمبلی میں نمائندگی مل جائے گی جبکہ سپریم کورٹ و ہا ئیکورٹ کی دائرہ اختیار قبائلی علاقوں تک بڑھانے سے قبائلی عوام کو اپیل،وکیل اور دلیل کا حق حاصل ہوگا، مارچ کے شرکاء سے جماعت اسلامی فاٹاکے امیر سردار خان ،ہارون الرشید،زرنور آفریدی،شاہ فیصل آفریدی،عبدالغفار خان،شاہ جہاں آفریدی،زرغون شاہ آفریدی،حسن شینواری،اول گل آفریدی،ضیاء الحق آفریدی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
تازہ ترین