• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان پنجاب کمیٹی کا اجلاس،تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان پنجاب کمیٹی کا اجلاس صدر ملک وسیم کھوکھر کی زیرصدارت لاہور میں منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر کاشف خورشید، نائب صدور منیر احمد، لعل حسین قریشی، عنصر بٹر، سیکریٹری نشرواطلاعات خرم شہزاد رانا، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ناصر گل نے شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز میں شہدائے حق کی بلندئی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس میں سینٹرل پنجاب کی تنظیمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور لاہور سمیت دیگر اضلاع میں ازسرنو تنظیم و ممبر سازی کے حوالے سے باہمی مشاورت سے مختلف فیصلے کئے گئے اور ان فیصلوں کی توثیق کیلئے رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کو بھجوادیئے گئے۔ بعدازاں رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان شبیر احمد قائم خانی نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں پنجاب کے عہدیداران و کارکنان کی جانب سے گزشتہ روز حیدرآباد میں منعقد ہونے والے عظیم الشان متحدہ یکجہتی جلسہ کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی۔
تازہ ترین