• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل پیپلز پارٹی کے انتخابات غلام مرتضیٰ جتوئی، چیئرمین منتخب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن جتوئی ہائوس کراچی میں منعقد ہوئے جس میں غلام مرتضیٰ خان جتوئی پارٹی چیئرمین منتخب کر لیا گیا، مرکزی جنرل سیکریٹری کے عہدے پر نعیم الرحمن اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات کے عہدے پر اسلم گجر منتخب ہوئے ۔ فرح ناز شعبہ خواتین کی صدر منتخب ہو گئیں۔ چاروں صوبوں کے تنظیمی عہدیدار ان کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا ڈاکٹر ابراہیم جتوئی سندھ کے صدر ، جنرل سیکریٹری عزیز کہوٹ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری کے عہدے پر وسیم راج پل منتخب ہوئے ہیں۔ نیشنل پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر کے عہدے پر رفیع اللہ نیازی، جنرل سیکریٹری کے عہدے پر طارق خان اور سیکریٹری اطلاعا ت کے عہدے پر فرید خان منتخب ہوئے ہیں۔ نیشنل پیپلز پا رٹی بلوچستان کے صدر کے عہدے پر نور الحق یوسفزئی، جنرل سیکریٹری کے عہدے پر محمد بلال مینگل اور سیکریٹری اطلاعات کے عہدے پر بخت منیر منتخب ہوئے جبکہ نیشنل پارٹی خیبرپختونخواہ کے عہدے پر لقمان بنگش منتخب ہوئے ہیں۔ نیشنل پیپلز پارٹی کے چیئرمین غلام مرتضیٰ جتوئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ این پی پی ملک میں جمہوریت کی بالادستی کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے اور ہم عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ عوام سے رابطے میں رہیں اور پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ہم بھرپور حصہ لیں گے۔ نیشنل پیپلز پارٹی بہت جلد ملک بھر میں عوامی اجتماعات کا انعقاد کرے گی۔
تازہ ترین