• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پا ک فوج کےسپاہی سوار محمد حسین کا 46 واں یوم شہادت منایا گیا

اسلام آباد( وقائع نگار ) 1971 کی جنگ میں بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے پاک فوج کے سپاہی سوار محمد حسین کا 46 واں یوم شہادت گزشتہ روز منایا گیا، سوارمحمد حسین شہید نے3ستمبر 1966 میں بطور ڈرائیور فوج میں شمولیت اختیار کی ، 1971 کی پاک بھارت جنگ میں حصہ لیا اوروہ کارنامہ انجام دیا جس سے دشمن کے دانت کھٹے ہوگئے ،سوار محمد حسین نے 16 بھارتی ٹینک تباہ کئے، 10 دسمبر 1971 کوبھارتی فوج کی مشین گن سے نکلی گولیاں انکے سینے پر لگیں اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے، ان کی اسی بہادری کے اعتراف میں پاک فوج نے انہیں اعلی ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا،وہ پاک فوج کے نشانہ حیدر پانے والے ساتویں بہادر سپاہی ہیں۔
تازہ ترین