• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی 2ماہ کی تنخواہیں جاری کردی گئیں

اسلام آباد(این این آئی) حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی 4 ماہ کی تنخواہوں میں سے 2 ماہ کی تنخواہیں جاری کردیں۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل کے 12500 ملازمین کے لیے 2 ماہ تنخواہ دینے کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد وزارت خزانہ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی 2 ماہ کی تنخواہ کی مد میں 76 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایت دے دیتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق 76 کروڑ روپے پاکستان اسٹیل کو قرضے کی مد میں دیئے گئے ہیں۔اسٹیل مل ذرائع کے مطابق ملازمین کو اگلے ہفتے اگست اور ستمبر کی تنخواہ کی سلیپ جاری ہوگی۔
تازہ ترین