• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب،امریکی اقدام امت مسلمہ کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے

حب ( نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام تحصیل حب کے امیر مولانا شاہ محمد صدیقی نے تحصیل مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دنیاکا سب سے بڑا دہشتگرد ہے جو کئی برس سے اسلامی ممالک میں بدامنی کی آگ بھڑکانے میں مصروف ہے۔ صرف ا پنا اسلحہ فروخت کر نے کے لئے پوری مسلم دنیا کو بدامنی کی طرف دھکیل کر آپس میں دست وگریبان کردیا گیا ہے اور خود لوگوں کومارو اور حکومت کرو کی سیاست کررہا ہے اب مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرکے بدترین دہشت گردی کا مرتکب ہواہے اس کا یہ متصبانہ اقدام پوری امت مسلمہ کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے اورپوری مسلم دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے دوسری طرف نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار ادارے بھی امریکا کے دہشت گردانہ اقدام پرخاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکی صدر ٹرمپ کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ بیت المقدس پوری دنیا کے مسلمانوں کی مقدس جگہ ہے ہم اپنی جان کی بازی لگا کر اس کی حفاظت کریں گے لیکن بیت المقدس پر آنچ آنے نہیں دیں گے۔ اس موقع پر عبدالولی ، وڈیرہ غلام قادر لانگو، حاجی ثناء اللہ و دیگر موجود تھے۔
تازہ ترین