• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائو یونیورسٹی کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں طلبا نے حدیہ نعت پیش کیا۔ محفل میلاد سے خطاب میں وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ربیع الاول میں ایسی محافل کا انعقاد کرکے درحقیقت ہم سال بھر کے لیے سیرت النبی ؐ پر عمل کی رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ اس موقع پر خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی نے کہاکہ نبی کریم ﷺکی سیرت ہمارے لیے نمونہ ہے ان کی تعلیمات ہمارے لیے دنیا وآخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہیں ۔ ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر صاحبزادہ فرید الدین قادری ، علامہ اصغر شہیدی ، علامہ اکرام نقشبندی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین