• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ز میں ہڑتال کلچر کا فروغ مناسب نہیں،صدر ممنون حسین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں ایک ہی طرح کے امراض کا بار بار پھیلنا قابل تشویش ہے، طبی ماہرین ان علاقوں میں حفظان صحت،معمولی امراض کے علاج اور زچہ و بچہ کے مسائل سے نمٹنے کے آسان طریقوں کو فروغ دے کر ان مسائل پرپر قابو پانے میں مدد دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں میں ہڑتال کلچر کا فروغ مناسب نہیں ،ڈاکٹر اس سے گریز کریں کیوں کہ ان انسانیت کی خدمت کے لیے تعلیم دی گئی ہے۔ یہ بات صدر ممنون حسین نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کے پہلے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کامیاب طلبا میں اسناد اور میڈل بھی تقسیم کیے۔ اپنے خطاب میں صدر ممنون حسین نے کہا کہ میرے لیے یہ اطلاع باعث اطمینان ہے کہ وطن عزیز میں انتہائی مختصر عرصہ میں طبی تعلیم کے اداروں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور ان کالجوں اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ کرام تحقیق کی طرف توجہ دے رہے ہیں ۔ اس موقع پر یونیوسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر محمد طارق رفیع، ڈاکٹر لبنیٰ بیگ اور ڈاکٹر صغریٰ پروین نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین