• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، املاک کی قیمتوں میں 8ہزار پونڈ سے زیادہ کی کمی ریکارڈ

لندن (پی اے) پراپرٹی ویب سائٹ رائٹ موو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں املاک کی قیمتوں میں 8ہزار پونڈ سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ویب سائٹ کے مطابق دسمبر سے اب تک ہرماہ قیمتوں میں 2.6فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔ ویب سائٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں انگلینڈ اور ویلز کے مکان کی اوسط قیمت302,865 پونڈ تھی جو نومبر کے مقابلے میں 8,178پونڈ کم تھی۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دسمبر 2012کے مقابلے میں مکان کی قیمتوں میں ریکارڈ 3.1فیصد کمی ہوئی۔ رائٹ موو کا کہنا ہے کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ بعض فروخت کنندگان کیلئے مارکیٹ پہلے سے زیادہ چیلنجنگ ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق لندن میں مکان کی طلب کردہ قیمت میں 3.7فیصد یا اس سے زیادہ ماہانہ تک کمی ہوئی ہے، اس طرح مکان کی قیمت میں 23ہزار پونڈ سے زیادہ کمی ہوئی ہے، نومبر میں لندن میں مکان کی طلب کردہ قیمت 6لاکھ 28ہزار219پونڈ تھی اور دسمبر میں یہ قیمت کم ہوکر 6لاکھ 5ہزار 203پونڈ رہ گئی، مکانوں کی قیمتوں میں سب سے زیادہ ویلز میں5.2 فیصد کمی ہوئی جہاں قیمت اوسطاً ایک لاکھ 73ہزار 342پونڈ رہی۔ دوسری جانب انگلینڈ کے شمال مشرقی علاقے میں ماہانہ بنیادوں پر مکان کی قیمتوں میں 1.3 فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں انگلینڈ اور ویلز میں مکان کی طلب کردہ قیمت میں 1.2فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب رائٹ موو کا کہنا ہے کہ 2018 کے دوران مکان کی قیمتوں میں ایک فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔
تازہ ترین