• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکلینڈ کے ایڈن پارک میں 50میٹر طویل زپ لائن نصب کردی گئی

آکلینڈ(نیوز ڈیسک) آکلینڈ کے ایڈن پارک میں شائقین کی دلچسپی کیلئے 50میٹر طویل زپ لائن نصب کردی گئی، رگبی پلیئر اور ریڈیو ہوسٹ پال فلین نے سٹیڈیم کی چھت سے شروع ہونے والی زپ لائن پر لٹک کر نیچے کی جانب سفر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شروع میں تھوڑا خوف محسوس ہوا مگر بعد میں اس تجربے سے خوف لطف اندوز ہوا، یہ زپ لائن پارک میں کرسمس کے حوالےسے منعقدہ باربی کیو نائب کے لئے نصب کی گئی جس سے پارٹی میں شریک افراد نے مفت میں لطف اٹھایا۔ اس گرائونڈ پر پاکستان سے میزبان کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی ہونا ہے۔
تازہ ترین